شہریوں کے لئے نئی مشکل کھڑی ہو گئی

7 Mar, 2022 | 08:51 PM

Imran Fayyaz

(شاہد ندیم سپرا)سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم میں تبدیلی کے باوجود گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی، دو ہفتے گزرنے کے باوجود گیس سپلائی میں بہتری نہ لائی جا سکی۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سوئی ناردرن گیس کمپنی گھریلو صارفین کی مشکلات کم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے کیونکہ گزشتہ پندرہ روز میں شہر بھر میں گیس پریشر کو کم کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ گیس سپلائی متاثر ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کے اوقات میں بھی گیس فراہمی کو ممکن نہیں بنایا جا سکا، گھریلو صارفین کی جانب سے روزانہ سینکڑوں شکایات درج کروائی جا رہی ہیں تاہم جانے والی ٹیمیں گیس نہ ہونے کا جواب دیکر ریکارڈ مرتب کر رہی ہے اور اعلیٰ افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں