(24نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے تحریک انصاف کی قیادت کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دیدیا ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے وزیر قانون راجہ بشارت اور صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی ۔ ذرائع کے مطابق ملاقا ت میں مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضہ ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے لے کیونکہ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے ۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ سیاسی صورت حال تبدیل ہورہی ہے ،اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔