ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شین وارن کی موت کیسے ہوئی؟پوسٹ مارٹم رپورٹ  آ گئی

Shane warne,post martym report
کیپشن: Shane warne
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی  ۔

 تفصیلات کے مطابق  قبل ازیں آسٹریلیا کے آنجہانی باؤلر شین وارن کی موت کی تفتیش کرنے والی تھائی لینڈ پولیس کی تفتیشی کمیٹی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں کمرے کی تلاشی کے دوران خون آلود تولیہ جبکہ زمین پر خون کے جمے ہوئے نشانات ملے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل تھائی لینڈ کی پولیس نے شین وارن کی اچانک موت پر تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے مختلف لوگوں کے بیانات بھی قلم بند کیے تھے۔ بعد ازاں تفتیشی ٹیم شواہد اکھٹے کرنے کے لیے اُس کمرے میں پہنچی جہاں شین وارن کا انتقال ہوا تاہم اب   شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت طبعی وجہ سے ہوئی ہے ۔ 

 شین وارن کے ترجمان کے مطابق  سابق کرکٹر کا انتقال حرکت قبل بند ہو جانے کے باعث ہوا ۔  ان کے مینجر کے مطابق  شین وارن تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے کچھ دیر قبل تک 14 روز سے صرف سیال غذا کھارہے تھے ۔

 دوسری جانب تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ  موت سے قبل شین وارن کو سینے میں درد اٹھا تھا جس سے اس بات کا امکان ہے کہ ان کی موت دل کے دورے کے باعث ہوئی ہے۔