ویب ڈیسک : ماسٹرزچھانگن موٹرز نے پاکستان میں پہلی یورو ٰ6 ایس یو وی '' چھانگن اوشان X7 '' متعارف کرادی ۔
دانیال ملک سی ای او ماسٹرزچھانگن موٹرزنے کورونا پابندیوں کے باعث لانچنگ کی تقریب سوشل میڈیا پر منعقد کی ۔'' چھانگن اوشان X7 '' ایک درمیانے سائز کی کراس اوور ایس یو وی ہے جو ''کیا سورینٹو'' ٹویوٹا فارچیونر'' اور'' ہیول ایچ 6'' کو ٹکردے گی۔ '' چھانگن اوشان X7 '' اپنے مدمقابل سب گاڑیوں سے جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایکسٹرا فیچرز کی حامل گاڑی ہے، چوڑی میشہ ڈیزائن والی خوبصورت فرنٹ گرل اور اسمارٹ ایل ای ڈی ہیڈلائٹس اور دن کے وقت بھی جگمگانے والی ڈی آر ایلز (ڈے ٹائم رننگ لائٹس) دیکھتے ہی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتی ہیں۔ اسپورٹی فرنٹ بمپر اور سادہ ہڈ ڈیزائن بھی پہلی نظر میں متاثر کن ہے۔ 19 انچ کے مضبوط الائے رم کسی بھی طرح کے رستے پر سفر کے لئے موزوں ترین ہیں۔ لفٹ بیک ڈگی ، پاور آپریٹڈ ٹیل گیٹ اور سلور لائننگ کے ساتھ بیک لائٹس آپ کو '' اوڈی '' ایس یو وی کی یاد دلاتی ہیں۔ مضبوط بیک بمپر اور دو سائلنسر ایگزہاسٹ پائپ چیلنج دیتے نظر آتے ہیں۔
'' چھانگن اوشان X7 '' کا انٹریئر بھی متاثر کرنیوالا ہے کی لیس انٹری اور ایگزٹ، پش اسٹارٹ صاف ستھرا اسمارٹ اور ہموار۔ لیدر کی پر آسائش نشستیں ، پیانو بلیک پینلز اور سافٹ ٹچ جدید ترین سسٹمز کےساتھ گاڑی میں سات افراد کھلے ڈلے سفر کرسکتے ہیں ۔ گاڑی دو ویرئینٹس اوشان X7 کمفرٹ اور اوشان X7 فیوچر سینس میں پیش کی گئی ہے دونوں ویرئنٹ 1.5 لٹر ٹربو چارجڈ پٹرول انجن کی حامل ہیں جو 185 ہارس پاور اور 300 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کے اہل ہیں دونوں ویرئنٹس ہی فرنٹ وہیل ڈرائیو ہیں جبکہ سات گئیرز کی ڈی سی ٹی آٹومیٹک ٹرانسمیشن اور میکفرسن اور ملٹی لنگ کوائل اسپرنگ اسسپنشن سے لیس گاڑی ہموار اور آرام دہ سفر کی ضمانت ہے ۔ اینٹی لاک بریک سسٹم ، الیکٹرونک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD) اور بریک اسسٹنٹ ٹیکنالوجی سےلیس '' چھانگن اوشان X7 '' محفوظ ترین ہے ۔ پینا رومک سن روف ، سائڈ ویو مررز آٹو میٹک کلائمیٹ کنٹرول دل چھو لینے والا ہے۔ 12 وولٹ کی دو یونیورسل یوایس بی پورٹس فرنٹ پر اور ایک بیک پر دی گئی ہے۔ اے سی وینٹ پچھلی نشستوں کے لئے بھی موجو د ہیں چھ اسپیکرز کے ساتھ وائی فائی اور بلیو ٹوتھ آپریٹڈ گاڑی میں کار ڈائگنوسٹک سسٹم ارو ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم بھی موجود ہے۔ دشوار گذار رستوں پر سفر کے لئے ہل اسٹارٹ اسسٹ، ہل ڈیسنٹ کنٹرول اور ٹریکشن اینڈ اسٹیبلٹی کنٹرول بھی دئیے گئے ہیں ۔ کروز کنٹرول، فارورڈ کولیزن وارننگ، خودمختار بریکنگ، آگے اور پیچھے کیمرے اور ڈیٹا ریکارڈر موجود ہیں جبکہ تھوڑی دور جانے کے بعد دروازے خودکار طریقے سے لاک ہوجاتے ہیں۔
پرائس ٹیگ مد مقابل گاڑیوں سے کہیں کم ہے یعنی اوشان X7 کمفرٹ کی قیمت 57 لاکھ 50 ہزار اور اوشان X7 فیوچر سینس کی قیمت 59 لاکھ 50 ہزار ہے۔ 7 مارچ سے گاڑی کی ٹیسٹ ڈرائیو اور بکنگ شروع ہے جبکہ اپریل سے گاڑیوں کی ڈیلوری کا آغاز کردیا جائے گا۔