اساتذہ کے لئے خوشخبری،بڑی پابندی اٹھا لی گئی

7 Mar, 2022 | 05:34 PM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھالی،اساتذہ 14 مارچ سے 25 مارچ تک تبادلوں کیلئے آن لائن درخواستیں جمع کرواسکیں گے۔
محکمہ تعلیم نے 14 مارچ سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کا اعلان کردیا۔طلاق یافتہ، باہمی تبادلوں،بیوہ، ترقی اور ڈسپوزل پر موجود اساتذہ اپلائی کرسکیں گے۔درخواستیں 25 مارچ تک آن لائن وصول   کی جا سکیں گے۔28 مارچ سے 8 اپریل تک درخواستوں کی تصدیق کیجائے گی۔

12 اپریل کو اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تبادلوں کیلئے باقاعدہ شیڈول جاری کردیاہے۔

مزیدخبریں