ویب ڈیسک : آرمی پبلک اسکول پشاورپر دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والا طالبِ علم آکسفورڈ یونیورسٹی کا طلبہ یونین کاصدر منتخب ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق آرمی پبلک اسکول پر دسمبر 2014 میں دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں 148افراد جاں بحق جبکہ 114زخمی ہوئے۔احمد نواز ان طلبہ میں شامل تھے جو دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچنے میں کامیاب رہے۔ وہ حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے اور انہیں علاج کی غرض سے برطانیہ بھیجا گیا تھا۔ جہاں صحت مند ہونے کے بعد انہوں نے اپنی تعلیم کا سلسلہ برطانیہ سے مکمل کیا۔
احمد نواز نے اپنے آکسفورڈ یونیورسٹی کی طلبا یونین کے صدر بننے کوبڑا اعزاز اور تاریخی لمحہ قراردیا انہوں نے اپنے صدر آکسفورڈ یونیورسٹی یونین بننے کااعلان سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔
Today is the most monumental & history making moment of my life!
— Ahmad Nawaz (@Ahmadnawazaps) March 6, 2022
I am so extremely proud to announce that I have been Elected President of the @OxfordUnion ✨One of world’s biggest & historical platforms!
I’m eternally grateful to everyone who supported me in this Journey…❤️ pic.twitter.com/R90si4FurP