امریکا کا روسی تیل کی برآمدات پر پابندی لگانے پر غور

7 Mar, 2022 | 02:42 PM

ویب ڈیسک :  امریکا  کایوکرائن حملے کی پاداش میں  روسی تیل کی برآمدات پر پابندی لگانے پر غور، یورپی یونین کو مکمل بائیکاٹ کے اعلان سے روک دیا۔

روس کے خلاف مزید اقتصادی  پابندیا  ں لگانے کے لئے  امریکا نے کہا ہے کی یورپی ممالک سے روسی تیل کی برآمدات روکنے پر بات چیت جاری ہے اس حوالے سے یوکرائنی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ روسی تیل سے یوکرائن کے خون کی بو آرہی ہے۔

گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکی شہریوں کو  مہنگائی سے محفوظ رکھنے کے ساتھ ساتھ  روسی تیل کی امریکی کھپت کو کم کرنے کے طریقے بیھ  تلاش کر  رہے ہیں ۔امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے این بی سی کے ٹاک شو  میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے اب ہم اپنے یورپی شراکت داروں کے ساتھ روسی تیل کی درآمد پر پابندی لگانے کے بارے میں بہت فعال بات چیت کر رہے ہیں جبکہ تیل کی عالمی سپلائی کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔

 یادرہے امریکی  پارلیمینٹرینز نے روسی تیل کے  براہ راست مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں