برطانیہ کی شاہی فضائیہ کے کتے ہرٹز کے لئے وکٹوریہ کراس

7 Mar, 2022 | 02:03 PM

  ویب ڈیسک : برطانوی  شاہی فضائیہ کے کھوجی کتے’ہرٹز‘ کو برطانیہ میں جانوروں کا اعلی ترین فوجی اعزاز ڈنکن میڈل سے نواز دیا گیا ۔

جرمن چھوٹے بالوں والے پوائنٹر نسل کے کتے ہرٹز  نے  افغانستان میں اپنی سونگھنے کی بے مثال صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے  الیکٹرونک مواصلاتی ڈیوائسز جیسے کہ موباٖئل فونز ، وایس ریکارڈرز اور جی پی ایس ڈیوائسز کو سونگھ کر ان کا پتہ چلایا تھا  اور  برطانوی فوجیوں کی  جانیں بچائی تھیں ۔

برطانیہ کی شاہی فضائیہ کے تربیت یافتہ کتے کو '' آپریشن ہیرک '' کے تحت 2013 میں افغانستان بھیجا گیا تھا۔

 اس نے 100 سے زاٖئد ڈیوائسز کا پتہ چلا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر اسے برطانیہ میں جانوروں کا اعلیٰ ترین فوجی اعزاز دیا گیا ہے۔

برطانیہ میں جانوروں کو جو اعزازات عطا کیے جاتے ہیں ’پیپلز ڈسپنسری فار سک اینیملز‘ ڈکن میڈل اعزاز کو وہی اہمیت و حیثیت حاصل ہے جو فوج میں ’وکٹوریہ کراس‘ کی ہے یعنی ’پیپلز ڈسپنسری فار سک اینیملز‘ ڈکن میڈل اعزاز جانوروں کا سب سے بڑا فوجی اعزاز ہے۔

مزیدخبریں