دنیا کا مہنگا ترین گھر فروخت 

7 Mar, 2022 | 01:21 PM

  ویب ڈیسک:  امریکا کے دل ریاست  کیلیفورنیا کے  شہر لاس اینجلس میں وائٹ ہاؤس سے دگنا بڑا اور دنیا کا  مہنگا ترین گھر‘  صرف  126 ملین ڈالر میں فروخت ہوگیا ہے۔

 '' دی ون'' نامی گھر کو عدالت دیوالیہ قرار دے چکی ہے جبکہ ابھی تک گھر کی تعمیر مکمل نہیں ہوئی  تعمیراتی ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں لگا ٹوٹا سنگ مرمر تبدیل اور لیکج کے مسائل حل کرنے پر کم از کم دس ملین ڈالر لاگت آئے  گی 

'' دی ون''  گھر کی نصف ارب ڈالر  ڈیمانڈ تھی   تاہم کوئی گاہک نہ پھٹکنے پر قیمت فروخت  295 ملین ڈالر  مقرر کی گئی لیکن  بولی نہ بڑھنے پر 141 ملین ڈالر میں  بیچ دیا گیا-   گھر پر191 ملین ڈالر کا بنک قرض بھی ہے۔

  '' دی ون''  گھر کو ایک پہاڑی پر ایک لاکھ مربع فٹ رقبے پر تعمیر کیا گیا  گھر کے   تینوں اطراف  ایک گہری کھائی ہے جس نے اسے محفوظ ترین گھر کا درجہ دیا ہے  جبکہ  چاروں طرف سے لاس اینجلس شہر، پہاڑ اور سمندر نظر آتے ہیں۔

 گھر میں 21 بیڈروم، 42 باتھ روم، سات ہالف باتھ روم، نائٹ کلب، ایک رننگ ٹریک، 40 افراد کے لیے فلم تھئیٹر، جوس بار، سگار لاؤنج  ہیں۔

گیراج  میں 30 سے زیادہ کاریں کھڑی  کرنے کی گنجائش ہے جبکہ گاڑیوں کی نمائش کے لیے گھومنے والے دو پلیٹ فارم ہیں ، ایک شراب خانہ ہے جس میں دس ہزار وائن اور وہسکی کی بوتلیں  رکھی سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ پانچ تالاب، ماسٹر بیڈروم سے  جڑا ذاتی سوئمنگ پول اور چار لین والا باؤلنگ ایریا  بھی دستیاب ہے۔

مزیدخبریں