ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری سکولوں میں مفت دی جانیوالی کتابیں دکانوں پر بکنے لگیں

free books sold in market
کیپشن: free books sold in market
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جنید ریاض: سرکاری سکول میں مفت دی جانے والی کتابیں بس اسٹاپ پر فروخت ہونے لگیں۔لاہور میں تعلیمی محکموں  کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

 رپورٹ کے مطابق ظہور بک مارٹ  ماناوالا سٹاپ پر سرکاری کتابیں فروخت کی جانے لگی۔ ظہور بک مارٹ پر تین کتابوں کا سیٹ 140 سے 160 روپے میں فروخت  ہورہا ہے۔

یادرہے مزکورہ کتابیں سرکاری سکولوں کے بچوں کو مفت دی جاتی ہیں ۔ والدین کا " ناٹ فار سیل" کتابیں فروخت کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے اور  وزیر اعلی پنجاب سے معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری طرف پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کا کہنا ہے سرکاری کتابیں فروخت کرنے کی قطاء اجازت نہیں سرکاری کتابیں بیچنے کے معاملہ کی مکمل جانچ پڑتال کیجائے گی۔ مفت کتابیں حکومت کی ملکیت ہیں سکینڈ ہینڈ بھی بیچی نہیں جاسکتی ۔

دکاندارکا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں کتابوں کی شارٹیج کیوجہ سے سرکاری کتابیں بیچی جارہی ہیں دکاندار قیصر ظہور کا کہنا ہے کہ دوکان پر نئی نہیں سکینڈ ہینڈ کتابیں فروخت کیجارہی ہے۔