ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی ٹیسٹ، چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار

راولپنڈی ٹیسٹ، چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار
کیپشن: Pak vs Aus Test Match
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ہونیوالی بارش کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوگیا ۔ گزشتہ روز تیسرے دن کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے روک دیا گیاتھا ۔آسٹریلیا نے دو وکٹ کے نقصان پر 271رنز بنا لئے تھے ۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 156رنز پر گری جب ڈیوڈ وارنر 68رنز بنا کر ساجد خان کی گیند پر آوٹ ہوئے۔جبکہ عثمان خواجہ 97رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف چار وکٹوں کے نقصان پر 476 رنز بنانے کے بعد اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں اظہر علی 185 اور امام الحق 157 رنز کے ساتھ نمایاں سکور رہے۔ عبداللہ شفیق نے 44 جبکہ بابر اعظم 36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جبکہ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 29 اور افتخار احمد 13 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لائن، پیٹ کمنز اور مارکس لبوشین نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم میں کپتان بابر اعظم کے علاوہ امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، افتخار احمد، محمد رضوان، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان پیٹر کمنز، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنس لامبوشین، سٹیون سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل سٹارک، ناتھن لائن اور جوش ہیزل وڈ شامل ہیں۔ 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor