عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان پر، 13 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

7 Mar, 2022 | 09:51 AM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک:روس اور یوکرین  کے درمیان جاری جنگ کے  اثرات دنیا کی معشیت پر ظاہر ہونے لگے۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 2008 کے بعد بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہیں۔

ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ  تیل کی قیمت 130 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قلت کی خبروں کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔ایشیا کی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی کا رحجان دیکھا گیا۔جاپان اورہانگ کانگ کی اسٹاک مارکیٹس میں 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے  کہ تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ان اطلاعات کے بعد ہوا کہ امریکا روس پرتیل کی درآمدات پرپابندی عائد کرنے پرغورکررہا ہے۔یوکرین پرروس کے حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کا غیرمعمولی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ آنے والے دنوں میں جنگ بندی نہ ہوئی تو تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کے امکانات ہیں۔ جس کے اثرات پاکستان کی معیشت پر بھی ہوں گے۔

  

مزیدخبریں