سٹی 42: پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ سینٹئر منتخب کروانے میں مسلم لیگ کا کردار اہم ہے ، جب وزیرا عظم بنا تھا تب بھی ن لیگ نے ساتھ دیا تھا۔
ماڈل ٹاؤن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ہمراہ حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد یوسف رضا گیلانی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہے، جس میں لانگ مارچ اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشارت ہوگی۔ پی ڈی ایم اجلاس میں چئیر مین سینیٹ اور ڈپٹی چئیر مین کے نام زیر غور آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی ماضی ہوتا ہے حال حال ہے۔ چئیر مین سینیٹ کے حوالے سے نام مولانا فضل الرحمن دیں گے،مناسب نہیں لگتا کہ اپنے طور پر چئیر مین سینیٹ کا کوئی نام لے۔