(24نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کی جانب سے رشتہ مانگنے کی تصدیق کردی۔
سابق کپتان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ شاہین آفریدی کے خاندان نے بیٹی کا رشتہ مانگا ہے، شاہد آفریدی کاکہناہے کہ جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں،دونوں خاندان رابطے میں ہیں، اگر اللہ کو منظور ہوا تو یہ جوڑا بھی بنے گا۔
آخر میں شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی منگنی کی خبر یں زیر گردش تھیں۔شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کیلئے شاہدآفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگا ہے اور ان کے خاندان نے رشتہ دینے پر رضامندی ظاہرکی ہے۔ان کاکہناتھاکہ شاہدآفریدی کی بیٹی کے ساتھ منگنی کی رسم جلد طے پا جائے گی۔ایازخان کا کہنا تھاکہ شاہدآفریدی کے خاندان سے دیرینہ تعلقات ہیں۔