اداکارہ آمنہ الیاس کا اظہار محبت، جذباتی پیغامات وائرل

7 Mar, 2021 | 04:29 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42) اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس  نے اپنی محبت کا اظہار کردیا، آمنہ الیاس اور ہدایت کار داور محمود  کے بارے پہلے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہیں تھیں کہ وہ دنوں شادی کررہے ہیں مگر اب دنوں نے اس بات کا کھل کراعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ وماڈل آمنہ الیاس اورہدایت کار داور محمود نے زیر گردش خبروں کے بارے تصدیق کردی، دنوں نے ایک دوسرے سے محبت کا اظہار کیا، ان کے پیغامات سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئے، ہدایت کار ہدایت کار داور محمود  نے اپنی اور آمنہ الیاس کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی، تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آپ جیسا دوست مجھےنہیں ملا, آمنہ الیاس کی تعریف کرتے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں کبھی بھی آپ کے ساتھ تھا۔

بعدازاں ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے ہدایت کار داور محمود کے اس جذباتی پیغام پر جواب دیا کہ ہرلڑکی خوبصورت ہوتی ہے،بدتمیز! اور آخر میں اپنی محبت کا کھل کراظہار کرتے کہا میں آپ سے محبت کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ قبل ازیں آمنہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک دلکش تصویر شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا مجھے محبت ہورہی ہے۔اس کیپشن کے ردعمل میں داور نے لکھا مجھے تو محبت ہوگئی ہے۔آمنہ الیاس کی سالگرہ کے موقع پر داور نے ان کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی۔کیپشن میں داور نے آمنہ کی صلاحیتوں کو بے پناہ سراہتے ہوئے ازراہ مذاق لکھا میں نے اب تک جتنے افراد کے ساتھ کام کیا، ان سب میں بہترین اداکارہ لیکن اگر شکل بھی اتنی اچھی ہوتی تو کیا ہی بات ہے۔  

مزیدخبریں