ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی موبائل ایپلی کیشن واٹس ایپ نے کمپیوٹر، لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے آڈیو اور ویڈیو کال کرنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔
ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صارفین اب بڑی سکرین پر ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کال کی سہولت سے مستعفید ہوسکیں گے۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق دوران کال اگرصارف کا انٹرنیٹ کسی وجہ سے بند ہوجاتا ہے تو پھر بھی کمپیوٹر پر کی جانے والی کال منقطع نہیں ہوگی اور معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔
WhatsApp Desktop won't interrupt your current call if your phone is not connected to the Internet anymore, during the call. ????
— WABetaInfo (@WABetaInfo) March 6, 2021
When multi device will be available in a future update, you can also start calls and send messages without an active Internet connection on your phone.
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لئے واٹس ایپ کے لیٹیسٹ ورژن کی ضرورت ہے۔ واٹس صارف انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر فون پر کالز شروع کرسکتے ہیں اور پیغامات بھی بھیج سکتے ہیں۔
یاد رہے کمپنی نے صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ کمپیوٹر سے کی جانے والی کالز بھی اینڈ ٹو اینڈ انگرپٹڈ کے تحت کی جائیں گی یعنی جو لحاظ سے محفوظ ہوں گی اور کسی بھی قسم کی پرسنل معلومات شیئر نہیں ہوں گی۔ واضح رہے گزشتہ برس واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئندہ برس براؤزر اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے آڈیو اور ویڈیو کال فیچر متعارف کروانے جا رہا ہے۔ اس سے قبل چند صارفین کو ہی فیچر تک رسائی حاصل تھی۔