ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روہڑی ٹرین حادثہ میں لاہور کے مسافر بھی شامل

روہڑی ٹرین حادثہ میں لاہور کے مسافر بھی شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نبیل ملک) روہڑی ٹرین حادثہ میں زخمی ہونے والے 30 میں سے 3 مسافر لاہور کے نکلے۔ٹرین حادثہ کی تفصیلات جاری کردیں گئیں۔

تفصیلات کے مطابق روہڑی ٹرین حادثہ کی تفصیلات جاری کردیں گئیں،ترجمان ریلوے کا کہناتھا کہ  کراچی ایکسپریس کی 10بوگیاں پٹری سےاتری تھیں،متاثرہ ٹرین کو 11بجے کر10منٹ پرلاہور کے لئےروانہ کیاگیا،حادثہ منڈو ڈیروں،سانگی ریلوےسٹیشن کے درمیان پیش آیا، زخمیوں کومتعلقہ روہڑی ہسپتال سکھر منتقل کیا گیا،زیادہ تر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا،حادثے کے باوجود ٹریفک کی روانی جاری ہے۔

ترجمان ریلوے کا کہناتھا کہ اپ اور ڈاؤن کی ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے روانہ کیا جا رہا ہے، وزیرریلوے نے ابتدائی رپورٹ24گھنٹے میں پیش کرنے کاحکم دے دیا، حادثے کے وقت چیف ایگزیکٹوریلوے نثاراحمد میمن جائےحادثہ پرپہنچے تھے،حادثے میں مسافرخاتون جاں بحق،30مسافرزخمی ہوئے۔

زخمیوں میں لاہور کے 3 مسافر شامل ہیں،  غلام مرتضی، داؤد مرتضی اور ظفر اقبال کراچی سے لاہور سفر کر رہے تھے, غلام مرتضی کو دائیں بازو پر زخم آیا، حالت خطرے سے باہر, داؤد مرتضی کو دائیں ہاتھ کی درمیانی انگلی پر زخم آیا، حالت خطرے سے باہر جبکہ ظفر اقبال کو ماتھے پر چوٹ آئی اس کی بھی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ٹرین حادثہ کے بعد وزیر ریلوے اعظم خان سواتی  نے واقعہ کا نوٹس لیاتھا، ان کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ کسی کی غفلت ہوئی تو برداشت نہیں کروں گا ۔ آئی جی ریلوے عارف نواز نے کہا 9 بوگیاں ڈی ریل ہوئیں ان میں سےپانچ کھائی میں جا گریں ۔ریلوے ٹریک کی بحالی میں وقت لگے گا۔

علاوہ ازیں سانحہ روہڑی کے بعد لاہور ریلوے سٹیشن پر ہنگامی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا، انچارج ایمرجنسی کنٹرول روم ناصر خلیلی کا کہناہے کہ مسافروں کو سفری سہولیات فرا ہم کرنا ہماری ذمہ داری  ہے، حادثے کے بعد تاخیر کا شکار ٹرینوں کو دیکھ ر ہے ہیں ، انشاء اللہ کوئی بھی ٹرین تاخیر کا شکار نہیں ہو گی۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ روہڑی ٹرین حادثہ،مسافروں کو سہولیات فراہم کررہے ہیں،تاخیر کا شکار ٹرینوں کو دیکھ رہے ہیں، اپنی ٹیم کے ہمراہ خود ٹرینوں کی مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer