(ن) لیگی ارکان نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو سستی شہرت کا ذریعہ بنا لیا

7 Mar, 2021 | 01:11 PM

Sughra Afzal

ماڈل ٹاؤن (علی اکبر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ( ن) کے متعدد اراکین نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو سستی شہرت کا ذریعہ بنا لیا۔

ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کی جانب سے ذرائع ابلاغ کو جاری کی جانیوالی کئی قراردادیں اور تحریک التواء اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہی نہیں کروائی جاتیں جبکہ 50 فیصد قراردادیں اور تحریک التوائے کار قواعد کے برعکس جمع کروائی جاتی ہیں، جس کے باعث اسمبلی سیکرٹریٹ انہیں ایجنڈے میں شامل کرنے کے بجائے قواعد کے برعکس ہونے پر مسترد کر دیتا ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مذکورہ معاملہ پر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈز کو شکایات کی گئی ہیں جس پر تاحال عملدرآمد نہیں ہوسکا۔

 گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے شاہدرہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور عملے کی قلت کا معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ شاہدرہ ہسپتال میں ساٹھ بیڈز کے وارڈ میں کوئی ڈاکٹر تعینات نہیں، چائلڈ وارڈ میں ڈاکٹر کی عدم تعیناتی باعث تشویش ہے، سینئر رجسٹرار وارڈ چلانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال میں ایسوسی ایٹ پروفیسر سمیت ڈاکٹرز اور عملے کی تعیناتی یقینی بنائی جائے۔ 

مزیدخبریں