ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کااے ایس آئی جاں بحق ہوگیا

لاہور پولیس کااے ایس آئی جاں بحق ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)ٹریفک حادثات کے بڑھنے کی وجہ تیزرفتاری اور ٹریفک کے قوانین سے لاعلمی ہے،ان حادثات کی زد میں آکر کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں، پنجاب کے شہر ساہیوال میں کار کو ٹرک نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار اے ایس آئی جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک حادثات کی شرخ میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے اور تیر ڈرائیوانگ کرنے کے باعث بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے، لرزہ خیز حادثات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں،گئی بچے یتیم ہوچکے ہیں اورکئی گھروں کےواحد کمانے والے ان حادثات کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں، جو خوش قسمت بچ جاتے ہیں ان کے لئےعمر بھر معذوری کی زندگی گزارنا کسی بڑی آزمائش سے کم نہیں ہوتا۔

ساہیوال میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، عارف والا روڈ پر ٹرک نے کار کو ٹکر مار ی جس کے باعث کار میں سوار اے ایس آئی سلمان جاں بحق ہو گیا۔حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس اور ریسکیو ٹیم پہنچی،پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا اے ایس آئی  لاہور میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہا تھا، حادثہ سے قبل لاہور پولیس کا اے ایس آئی سلمان بہاول نگر سے اپنی کار میں لاہور کی طرف آرہا تھا،ریسکیو  نےمتوفی کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ  زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ   ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے، افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہو تے ہیں ۔ ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer