نامور بھارتی فلمسٹاروں نے کورونا ویکسین لگوا لی  

7 Mar, 2021 | 12:35 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)جہاں پوری دنیا میں کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق ایک بحث جاری ہے بہت سے لوگ کورونا ویکسین لگوانے سے اس لئے کترا رہے ہیں کہیں اس کے سائیڈ افیکٹ نہ سامنے آ جائیں وہیں بالی وڈ کی معروف فلمسٹار و اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار سیف علی خان اور متعدد بالی وڈ شخصیات نے حال ہی میں کورونا ویکسین لگوا لی۔
 تفصیلات کے مطابق ہیما مالنی نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کوپر ہسپتال سے کورونا وائرس کی ویکسن لگوائی۔دوسری جانب گزشتہ دونوں بھارتی اداکار سیف علی خان نے بھی کورونا کی ویکسین لگوائی تھی۔سیف علی خان اور اداکارہ ہیما مالنی کے علاوہ بالی وڈ اداکار ہریتھک روشن کے والد راکیش روشن نے بھی حال ہی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوائی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوںبھارت میں کووڈ انیس کے خلاف ویکسین لگانے کے بعد ایک شخص کی موت ہوگئی تھی جبکہ سینکڑوں افراد میں اس کے سائیڈ افیکٹس کا پتہ چلا تھا۔ تاہم حکام اسے معمول کے مطابق قرار دے رہے ہیں۔
بھارت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سولہ جنوری سے ویکسین لگانے کی'دنیا کی سب سے بڑی مہم‘ شروع کی تھی۔ اس کے تحت اب تک پانچ لاکھ سے زیادہ افراد کو ٹیکہ لگایا جا چکا ہے۔ تاہم ریاست اتر پردیش میں طبی عملے کے ایک شخص کی ٹیکہ لگانے کے دوسرے ہی دن موت ہوجانے سے ویکسین کی افادیت اور سائیڈ افیکٹ پر مزید سوالات اٹھ رہے تھے۔ 

مزیدخبریں