ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی اپنے ارکان اور اتحادیوں کو پھر نوازنے کی تیاریاں

حکومت کی اپنے ارکان اور اتحادیوں کو پھر نوازنے کی تیاریاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی رامے) اعتماد کرنے والے ارکان اسمبلی کو اب گھبرانے کی ضرورت نہیں، تحریک انصاف کی حکومت اپنے ارکان اور اتحادیوں کو ترقیاتی فنڈ سے نوازنے کے لیے تیار، حکومتی ارکان اسمبلی کیلئے تیسرے کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے آغاز کے لیے ضلعی حکومتوں اور پلاننگ آفیسرز کو اسکیمیں دینے کی ہدایات جاری کردیں گئیں۔

پنجاب حکومت نے اپنے حکومتی ارکان اسمبلی کو نوازنے کیلئے نئے مالی سال میں فنڈ دینے کی تیاریاں شروع کر دیں، پنجاب حکومت نے ضلعی حکومتوں کو ارکان اسمبلی کے حلقوں کی نئی اسکیمیں دینے کا حکم دے دیا، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور پلاننگ آفیسرز سے ایم این اے اور ایم پی ایز کے حلقوں کی اسکیمیں طلب کرلیں گئی ہیں۔

پی اینڈ ڈی بورڈ کی جانب سے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے فیز کی تیاری کیلئے ایڈوائس بھی جاری کردی گئی ہے اور مختلف اضلاع کے پلاننگ آفیسرز نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تیسرے فیز کے آغاز کی باقاعدہ تصدیق بھی کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سے اب حکومت اپنے اور اتحادی اراکین اسمبلی کو بڑا ترقیاتی پیکج دے گی جس سے ان اراکین اسمبلی کے حلقوں میں اب ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل بھی ہو گی، پنجاب میں اس سے قبل تیس ارب روپے کا کمیونٹی ڈویلپمنٹ پیکج منظور کیا جاچکا ہے جس پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer