سٹی42:لاہورسفاری زومیں سیاحوں کی دلچسپی اورسہولیات بڑھانے کے لئے یہاں سفاری ٹرین چلانے سمیت مختلف منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ۔ سفاری زو میں فش ایکوریم اورواٹرتھیم پارک بھی بنائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ روڈ پر واقع لاہور سفاری زو شہر سے دور ہونے کی وجہ سے یہاں پہنچنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ میسر نہیں 80 ایکڑ رقبے پر پھیلے سے سفاری زو میں پیدل گھومنا بھی آسان کام نہیں ہے۔ اسی لئے زیادہ ترشہری اپنی ذاتی سواری پرہی یہاں تفریح کے لئے آتے ہیں۔
پنجاب وائلڈلائف نے لاہورسفاری زومیں سیاحوں کی سہولت اوردلچسپی کے لئے یہاں سفاری ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے، اس کے علاوہ یہاں فش ایکوریم اورواٹرتھیم پارک بھی بنائے جائیں گے۔ لاہور زوسفاری پارک کو اپ گریڈکرنے اورسیاحوں کی دلچسپی بڑھانے کے لئے حکومت کو مختلف منصوبے پیش کئے گئے تھے جن کا جائزہ لینے کے لئے وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرایک کمیٹی 10 مارچ کولاہورسفاری زو کا وزٹ کریگی ان منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی جائیگی۔ پہلے سے موجود سہولتوں کوبھی اپ گریڈ کیاجائیگا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور زو سفاری میں سکیورٹی سٹاف کی کمی کی خبریں گردش میں تھیں اور پتہ چلا تھا سیکیورٹی کی کمی کے باعث جانوروں کی سکیورٹی خطرے میں ہے۔ ذرائع کے مطابق رات کے اوقات میں تین سکیورٹی افسر زو کی سیکورٹی پر معمور ہوتے ہیں۔ 242 ایکڑ پر محیط زو میں سکیورٹی انتظامات ناکافی ہونے کی وجہ سے چوری کی واردتیں معمول کا حصہ بن گئی ہیں۔