پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کی فارمنگ رجسٹریشن فیس بڑھا دی

7 Mar, 2021 | 10:30 AM

Sughra Afzal

ساندہ روڈ (علی رامے) پنجاب حکومت نے جنگلی حیات کی فارمنگ رجسٹریشن فیس بڑھا دی، رجسٹریشن کے تجدید فیس میں بھی 25 سے 50 ہزار تک کا اضافہ کردیا گیا۔ 

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ جنگلی حیات نے اپنے ذرائع آمدن بڑھانے کیلئے پرندوں کی فارمنگ کرنے والوں کی رجسٹریشن فیس 10 ہزار سے 25 ہزار روپے تک کر دی ہے، جنگلی حیات کی فارمنگ کرنے والوں کی رجسٹریشن اب 10 ہزار کی بجائے 50 ہزار میں ہو گی، جنگلی حیات کی فارمنگ اور بریڈنگ کیلئے رجسٹریشن کی تجدید کی مد میں مقرر کردہ فیس میں بھی پچیس سے پچاس ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیس بریڈ فارمنگ کرنے والوں کیلئے بڑھائی گئی ہیں اور پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نئی فیسوں کا اطلاق کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب  پنجاب میں جنگلی حیات کے تحفظ اور غیرقانونی شکار کی روک تھام کیلئے گلگت بلتستان کی طرز پر وائلڈ لائف فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس کی منظوری کیلئے محکمہ جنگلی حیات وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم کو سمری بھیجے گا۔ جنگلی حیات سے متعلق آگاہی کو یونیورسٹیز کے نصاب کا حصہ بھی بنایا جائے گا، کالج اور سکول کی سطح پر بچوں کو جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق آگاہی اور تعلیم دی جائے گی۔

مزیدخبریں