لاہور کے تن ساز وں نے میدان مار لیا

7 Mar, 2021 | 11:19 AM

Imran Fayyaz

سٹی42:پاک چمپئن کے زیر اہتمام ہونے والی چوتھی مینز فزیک چیمپئن شپ، سینئر کیٹگری کا ٹائٹل مقابلہ لاہور کے تنزیل عاطف نے جیت لیا۔ ، چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 140سے زائد تن سازوں نے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
 تفصیلات کے مطابق محفل ہال میں منعقد ہونے والے ایونٹ میں ملک بھر سے نوجوان شریک ہوئے، سینئرز کیٹگری کی پہلی تینوں پوزیشنز لاہور کے نوجوانوں نے اپنے نام کی ۔تنزیل عاطف پہلی، شمس الیاس دوسری اور محمد جواد تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
انڈر 19 کیٹگری میں پہلی دو پوزیشنز پشاورکے نوجوانوں نے حاصل کیں، عمیص خان نے پہلی اور فیضان خان دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ لاہور کے عامر علی تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جونیئر کیٹگری میں نوشہرہ کے جنید خان نے پہلی، کوئٹہ کے بلال احمد نے دوسری اور لاہور کے عاقب جمیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 واضح رہے کہ ماضی میں مسٹر پاکستان سمیت کئی اعزاز اپنے نام کر نے والے باڈی بلڈر یحییٰ بٹ کا تعلق بھی لاہورسے ہے۔ زندہ دلان لاہور سے تعلق رکھنے والے یحییٰ بٹ کی عمر اس وقت تقریباً 60 کے قریب ہے۔
پہلی نظر میں کوئی اگر کوئی لاہور کے رہائشی یحییٰ بٹ کو باڈی بلڈنگ کی مشقت کرتا دیکھے تو تو اسے گمان ہو گا کہ یہ کوئی نوجوان ہے تاہم وہ 60 برس کی عمر کو پہنچ چکے ہیں۔ یحییٰ بٹ کاشمار پاکستان میں باڈی بلڈنگ کو فروغ دینے والی اولین شخصیات میں سے ہوتا ہے۔

مزیدخبریں