پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع

7 Mar, 2020 | 10:53 PM

Arslan Sheikh

( حسن علی ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 40 ہزار روپے والا پرائز بانڈز تبدیل کرانے کی تاریخ میں 30 مارچ تک توسیع کر دی۔       

اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 40 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ چالیس ہزار کے پرائز بانڈز اسٹیٹ بینک سمیت تمام شیڈولڈ بینکس سے 31 مارچ 2020 تک تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔ یکم اپریل 2020 کے بعد 40 ہزار روپے والے پرائز بانڈز کو پاکستانی کرنسی سے تبدیل نہیں کیا جا سکے گا۔

اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے 24 جون 2019 کو 40 ہزار روپے پرائز بانڈز کو واپس بینکوں میں جمع کرانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

مزیدخبریں