رانا ثناء اللہ کی مرحوم امان اللہ کے گھر آمد

7 Mar, 2020 | 10:27 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خان کی کامیڈی کنگ امان اللہ خان مرحوم کے گھر آمد، اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان نے مرحوم امان اللہ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ امان اللہ مرحوم بڑے فنکار تھے۔ ان کے ساتھ پچھلے تیس سال سے پہچان تھی۔ بڑے فنکار کے ساتھ بڑے انسان تھے۔ امان اللہ ایسا فنکار تھا وہ جس سے متعلق بات کرتے وہ بھی محظوظ ہوتے۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ امان اللہ نے بے لوث انڈسٹری کی خدمت کی۔ آخری دو تین مرتبہ ان کی فرمائش پر ان کے پروگرام پر شرکت کی۔ آج میاں نواز شریف صاحب کے کہنے پر آیا ہوں اور ان کا حکم تھا کہ امان اللہ کے اہلخانہ سے تعزیت کروں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے مرحوم کے بیٹے امانت سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انھیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مزیدخبریں