ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عورت مارچ پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل

عورت مارچ پر فردوس عاشق اعوان کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو اقتدار کا درد ہے جس کا علاج حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں ہے۔

فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی خصوصی معاون برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ویلی اپوزیشن چاہے گھر گھر کا پانی پی لے عوام نے عمران خان کو اپنا مسیحا چن لیا ہے۔ شاہد خاقان اور احسن اقبال اپنے درد کی دوا ڈھونڈ رہے ہِیں۔ کراچی یاترا والے بے آبرو ہوئے

انہوں نے کہا کہ چینی اور آٹا چوروں کے حوالے سے وزیراعظم جلد ناموں کا اعلان کریں گے۔ حکومت کسی وزیر اور پارٹی عہدیدار کے خلاف انکوائری پر اثرانداز نہیں ہو رہی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عورت مارچ پر کوئی قدغن نہیں ہے لیکن یہ دیکھنا ہوگا اسکے پیچھے کوئی بیرونی ایجنڈا تو نہیں ہے۔ اتنی ہی آزادی کے قائل ہیں جتنی اپنی بیٹیوں کی آزادی کے قائل ہیں۔

فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے فلم پالیسی کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔