ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور608 مقدمات کا فیصلہ کر دیا

7 Mar, 2020 | 08:57 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کہ سلسلہ جاری ہے، ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر آج ہفتہ کے روز 608 مقدمات کا فیصلہ کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے15 اور منشیات کے24 مقدمات یعنی 39 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 820 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔ پنجاب میں قتل کے 4 اور منشیات کے 5 ,سندھ میں قتل کے 6 اور منشیات کے 18، خیبر پختونخواہ میں قتل کے 5 منشیات کے 13 ,بلوچستان میں منشیات کا 1 فیصلہ کیا گیا۔ 1 مجرم کو سزائے موت، 6 کو عمر قید کی سزا سنائی گئی دیگر 30 مجرمان کو کل 50 سال اور 23 دن قید اور 6638403 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی119سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 287 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔ 152 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 282 مقدمات کے فیصلے کر دیے۔ تمام عدالتوں نے 821 گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔مجموعی طور پر 80 مجرمان کو 34 سال 6 ماہ اور 8 دن قید اور 3497333 روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ۔

مزیدخبریں