بجٹ سے متعلق محکموں کیلئے اہم ہدایات

7 Mar, 2020 | 05:51 PM

M .SAJID .KHAN

(قیصر کھوکھر) محکمہ خزانہ نے تمام محکموں سے فوری طور پر بجٹ کے حوالے سے تجاویز مانگ لی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ خزانہ نے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے،مختلف محکموں سے ملنے والی تجاویز کو بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ محکمے جنہوں نے ابھی تک بجٹ تجاویز اور اخراجات کی تفصیل ابھی جمع نہیں کروائیں، محکمہ خزانہ نے انہیں بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جلد از جلد جمع کروائیں، تاکہ بجٹ کی تیاری مکمل کی جا سکے۔

محکمہ خزانہ نے کہا ہے کہ تمام محکمے ترقیاتی منصوبے وقت پر مکمل کریں اور جاری سکیموں پر کام تیز کر دیں، محکمہ خزانہ نے سست سکیموں کو تیز کرنے کا مراسلہ تمام محکموں کو ارسال کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے بجٹ 21- 2020 کی تیاریاں شروع کردی ہیں،  وزیرخزانہ نے مختلف سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورتی عمل کا آغاز کردیا ہے، رواں سال 350 ارب کا ڈویلپمنٹ  بجٹ پیش کیا جائے گا، مرتب کی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی بنانے کے بجائے نجی شعبے پر انحصار بڑھایا جائے گا۔

  بجٹ میں سرکاری سطح پر اتھارٹی کے قیام کی بجائے پرائیویٹ سیکٹر کو موقع دیا جائے گا، جبکہ حکومت کاروبار میں آسانی کے لیے درخواست گزاروں سے پانچ کی بجائے ایک ریٹرن کے لیے بھی تجویز زیر غور ہے،جبکہ بجٹ2020-21 مزید 50 ٹیکس ختم کیے جانے کی بھی نوید ہے۔

 ملک کی تعمیر و ترقی میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کاٹیج انڈسٹری میں 30 فیصد جبکہ سٹارٹر روگرام کا  20 فیصد خواتین کے لیے مختص کیا جائے گا، ٹیکسٹائل انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، یوٹیلیٹی کے اخراجات میں کمی کے لیے صنعتوں میں بجلی کی فراہمی کے لیے رعایتی ٹیرف یا سبسڈی کی تجویز پر غور ہے۔

مزیدخبریں