(حسن علی) شہر میں برائلر اور فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، مرغی کا گوشت تین روپےفی کلو جبکہ فارمی انڈے دو روپے فی درجن مزید مہنگے ہوگئے۔
زندہ مرغی دو روپےاضافے کے بعد 158 روپےجبکہ برائلر گوشت تین روپے اضافے کے بعد 229 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے. رواں ماہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، برائلرکے ساتھ ساتھ فارمی انڈے بھی مزید دو روپے مہنگےہوکر 98 روپے فی درجن میں دستیاب ہیں.
گزشتہ ایک ہفتےکے دوران فارمی انڈے 14روپے فی درجن مہنگےہوئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت اور فارمی انڈوں کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے۔