(سعود بٹ)سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں سروس ڈلیوری کے حوالہ سے اہم اقدام کیا گیا، ہسپتالوں میں ٹی بریک پر پابندی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر سوشل سکیورٹی نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں روزمرہ ٹی بریک پر پابندی لگا دی،مراسلہ کے مطابق مریضوں کی طرف سے متعدد شکایات موصول ہونے کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی،مراسلہ میں مزید واضح کیا گیا کہ صوبہ کے متعدد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے بھی ٹی بریک کی وجہ سے مریضوں کو درپیش مشکلات کی شکایت موصول ہوئی ہیں،کمشنر سوشل سکیورٹی کی ہدایات پر میڈیکل ایڈوائزر کیجانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزکمشنر سوشل سکیورٹی نے سوشل سیکیورٹی ہسپتال میں گندے اور ٹوٹ پھوٹ کے شکار بیت الخلاء پر اظہار برہمی کیا تھا،تنویر اقبال تبسم نے ڈاگ بائٹ کے واقعات کے حوالہ سے اہم فیصلہ جاری کیا کہ سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈاگ بائٹ کیسز میں رجسٹرڈ ورکرز کے علاوہ عام شہریوں کو بھی اس سہولت سے مستفید ہونے کا حق ہے، انہوں نے سہولیات کی فوری فراہمی کی ہدایت بھی کی ہے۔