پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے بڑے اقدامات

7 Mar, 2020 | 03:56 PM

وقار نیازی

(علی اکبر) پنجاب میں جرائم کے خاتمے کیلئے بزدار سرکار کے بڑے اقدامات، قتل کی تفتیش سے لے کر ٹرانسپورٹ، نئے آلات کی خریداری اور تھانوں کیلئے اربوں روپے مختص،ساتھ میں پی ایس پی کا ایگزیکٹو الاؤنس بھی بحال کر دیا گیا،  وزیرقانون کہتےہیں کہ وسائل مہیا کرنے کے بعد احتساب کریں گے۔
محکمہ تعلقات عامہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت پولیس فورس کو زیادہ سے زیادہ وسائل مہیا کرنے پر یقین رکھتی ہے، اس سلسلہ میں رواں اور آئندہ مالی سال کے دوران تھانوں کی نئی عمارتیں، گاڑیوں اور دیگر آلات کی خریداری کرنے جا رہے ہیں ۔
وزیر قانون کاکہناتھاکہ پولیس میں نفری کی کمی کوپوراکرنےکیلئے10 ہزار600 اہلکاروں کی بھرتی کافیصلہ کیاگیاہے جبکہ پی ایس پی کی تنخواہوں میں اضافےکیلئےایگزیکٹوالاؤنس کو بحال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی اوکواب قتل کےتفتیش کیلئے 525 نہیں بلکہ 30 ہزار روپے ملیں گے۔
عورت مارچ کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نےکہاکہ یہ معاملہ عدالت میں زیرالتواہےجبکہ لاہورکےڈپٹی کمشنرکوبھی اجازت کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

مزیدخبریں