ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سوشل سکیورٹی ڈاکٹروں سے ہاتھ کرگیا

محکمہ سوشل سکیورٹی ڈاکٹروں سے ہاتھ کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) محکمہ سوشل سکیورٹی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا،گورننگ باڈی کےاجلاس میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کے کنٹریکٹ کا مسئلہ ایجنڈا میں شامل ہی نہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی مستقلی کا معاملہ 144 ویں گورننگ باڈی ایجنڈا میں شامل ہونے کے باوجود 145 ویں اجلاس میں سے نکال دیا گیا،سپیشلسٹ سیٹوں پر کام کرنے والے ڈاکٹرز متعدد سالوں سےلمپ سمپ پیکج پر ہی لٹکے ہوئے ہیں،سپیشلسٹ کی اسامیوں پر تعینات ڈاکٹرز الاؤنسز اورپنشن کی اہلیت نہیں رکھتے،سوشل سکیورٹی کے145 ویں اجلاس میں مستقل ڈاکٹرزکی تنخواہوں میں اضافہ بھی کیا گیا مگرسپیشلسٹ ڈاکٹرز کا مسئلہ ایجنڈا سے ہی آؤٹ کر دیاگیا۔

ذرائع کا کہناتھا کہ مسئلہ برقرار رہنے سے مذکورہ ڈاکٹرز پریشانی میں مبتلا ہیں، سپیشلسٹ ڈاکٹرز نےصوبائی وزیر اورکمشنر سوشل سکیورٹی سےامید لگا لی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer