ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی سی یونیورسٹی میں ہیری پوٹر فین فلم "دی لاسٹ فالوور "کی نمائش

جی سی یونیورسٹی میں ہیری پوٹر فین فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے بنائی گئی پاکستان کی پہلی ہیری پوٹر فین فلم " دی لاسٹ فالوور "کی نمائش، یونیورسٹی میں شوٹ کی گئی فلم نے سب کوحیران کر دیا۔
جادوئی انداز،اختراعی اوردلچسپ سلسلوں سےبھرپور84 منٹ کی اس فلم کاخصوصی پریمیر یونیورسٹی کےبخاری آڈیٹوریم میں ہوا۔طلباءکی اس کاوش نےناظرین کوجادوکی دنیاکاپھردیوانہ بنا دیا۔ فلم میں گورنمنٹ کالج کی تاریخی عمارت کوہاگ وارٹس کےجادوسکول کےطورپردکھایاگیاہے۔
ہیری پوٹرکی فین موئیزمداحوں کیلئےاجنبی نہیں لیکن یہ پہلا موقع ہےجب پاکستانی نوجوان نےاس سطح پرفلم بنائی ۔ فلم کوجی سی یونیورسٹی کےطلباءنےچند سال قبل شروع کیااوربعد ازاں اپنا پروڈکشن ہاؤس ، خیالی پروڈکشن بھی تشکیل دیا۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں عمر ڈار ، مریم حسن نقوی ، طلحہ، دعا مریم ، شیخ مبشر اور حبیب چودھری شامل ہیں۔ اس فلم کوولیداکرم نےلکھاجو اس کےہدایتکاربھی بنے۔ ولیدکاکہناہےکہ جی سی یونیورسٹی کے خوبصورت گوتھک فن تعمیرنےانہیں یہ فلم بنانےپرمجبورکیا۔ ولیدنےسنسربورڈکی منظوری کےبعدفلم کی سینماز میں ریلیزکی خواہش کابھی اظہارکیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔