کھیلوں کا ناقص سامان تیار کرنےپر ڈائریکٹرز کو قید اور جرمانےکی سزا

7 Mar, 2020 | 03:21 PM

M .SAJID .KHAN

(شاہین عتیق) بینک جرائم کورٹ ناقص کوالٹی کے فٹبال اور بیٹ بیرون ملک ایکسپورٹ کرنے پرتین ڈائریکٹروں کو تین تین ماہ قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ 

تفصیلات کے مطابق  بینک جرائم کورٹ کے جج ملک منیرجوئیہ نے کمرشل کیسوں کی سماعت کی،عدالت میں تین الگ الگ کیس سیالکوٹ کی کمپنی کےپیش کیے گئے، جن میں سیالکوٹ فٹبال اور بیٹ کمپنی کے ڈائریکٹر رفعت محمود قاضی ،نویدافضل اور محمدیعقوب پر الزام تھا کہ انہوں نے ناقص کوالٹی کا مال بیرون ملک بھجوایا۔

غیر ملکی کمپنی کی شکایت پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی طرف سے ارشدمحمودایڈووکیٹ نے استغاثہ دائرکیا،ارشد محمود کا استغاثہ اکیس سال پہلے جبکہ دیگر دو استغاثےسترہ سترہ سال پرانےتھے، جو قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے نہ چل سکے،اب یہ کیس بینک جرائم کورٹ کےجج ملک منیرجوئیہ کی عدالت میں آئےجس پرسماعت کے بعد عدالت نے یعقوب محمود قاضی اور دیگر کیسوں میں نوید افضل اورمحمدیعقوب کو تین تین ماہ قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔

مزیدخبریں