(شاہین عتیق) سیشن کورٹ میں ٹانگوں سے محروم شخص رضوان کے خلاف زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، ملزم کا کہناتھا کہ میرے خلاف زیادتی کاجھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں امن وامان کی صورت حال خراب ہے، اغوا برائے تاوان، خواتین و بچوں کے ساتھ زیادتی و اغوا، ڈکیتی و چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور سرعام فائرنگ جیسے جرائم میں خطرناک حد تک اضافے نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔
سیشن کورٹ میں زیادتی کیس میں ملزم رضوان کو وہیل چیئر پر بیٹھ کر جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا، ایڈیشنل سیشن جج ندیم انصاری نے گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا، معذور شخص کا کہناتھا کہ جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا، 2013 سے معذور ہوچکا ہوں، معذور شخص نے موقف اپنایا کہ 2013 سے جسم کے نچلے حصے سے مفلوج ہوں۔
زیادتی کا جھوٹا مقدمہ تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے درج کیا،عدالت سے استدعا کرتے ہوئےرضوان کا کہناتھا کہ مجھے انصاف فراہم کیا جائے، عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 14 مارچ تک ملتوی کردی۔