پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،8 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف

7 Mar, 2020 | 01:06 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: پنجاب فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،  فوڈ اتھارٹی کی دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 8 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا۔

تفسیلات کے مطابق لاہور، ملتان، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ناکے لاگائے گئے جس کے نتیجے میں 8 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کر دیا گیا ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی اتھارٹی کی سربراہی میں موٹر وے ٹول پلازہ راولپنڈی پر ناکہ بندی کی گئی۔

دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 70 ہزار  لیڑدودھ کی چیکنگ ہوئی اور 3600 لیٹر دودھ تلف کیا گیا، ڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ شہزاد مگسی کی نگرانی میں ملتان میں ناکہ بندی کی اور 1400 لیٹر ناقص دودھ تلف کرلیا گیا۔

عرفان میمن کا کہنا تھا کہ لاپور اور فیصل آباد میں ناکہ بندی کے دوران 2 ہزار لیٹر ناقص دوسھ تلف کیا گیا۔  ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔ پنجاب بھر میں سپیشل ڈیری سیفٹی ٹیمیں شہروں میں آنے والا دودھ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کر رہی ہیں۔

عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ، اخلاقی گراوٹ اور لالچ کی بڑی علامت ہیں، عوام سے گزارش ہے کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والے لالچی مافیا کی نشاندہی کر کے ہمارا ساتھ دیں۔

مزیدخبریں