(درناب) ایل ڈی اے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹوریٹ کا انوکھا کارنامہ، ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کے 7 ذمہ دار ملازمین بغیر متبادل کے ٹرانسفر کردیئے گئے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمنسٹریشن نے بغیر ورکنگ پھرتی دکھاتے ہوئے دو سالہ پالیسی کے تحت تبادلے کردیئے، ایل ڈی اے سٹی ڈائریکٹوریٹ کے تبدیل ہونے والوں میں دو قانون گو، پٹواری، کلرک اور نائب قاصد شامل ہیں۔
ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید نے دو سال سےایک ہی سیٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی ری شفلنگ کےاحکامات جاری کیے تھے۔
ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹرایڈمن ٹوعمر صہیب نے غلط پروپوزل بنا کرایل ڈی اے سٹی ملازمین کو ایل اے سی میں ظاہر کردیا، ایل اے سی میں ظاہر کر کے ملازمین کو ایل اے سی ون اور ٹو میں تعینات کردیا گیا، ایڈمنسٹریشن کو یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ملازمین حقیقت میں کن آسامیوں پر کام کر رہے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن نے ڈائریکٹر نواز گوندل کو بھی اپنی نااہلی سے لاعلم رکھا، ایل ڈی اے سٹی کے ملازمین بغیر متبادل کےٹرانسفر ہونے سے انتظامی امور متاثر ہوگئے ہیں، ان دنوں ایلوکیشن لیٹرز اور چالان جاری کرنے کا پراسیس بھی جاری تھا۔