ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہریوں کا لاہورپولیس سے اعتماد ختم ہونے لگا

شہریوں کا لاہورپولیس سے اعتماد ختم ہونے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: لاہور پولیس کرائم چھپانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات بھی پس پشت ڈالنے لگی، ڈی ائی جی اپریشنز اور انوسٹی گیشن کوسٹیزن پورٹل پرموصول ہونے والی ستر فیصد شکایات پرجاری کیے جانے والے احکامات سے شہری مطمئن نہ ہوئے، ائی جی پنجاب شعیب دستگیر  نے روائتی کاروائیوں کی بجائے شکایات کو میرٹ پر نمٹانے کا حکم کے ساتھ ساتھ کارکردگی بہتربنانے کی ہدایت جاری کردی۔

تفصیلات کے مطابق شہریوں کا لاہورپولیس سے اعتماد ختم ہونے لگا، لاہور پولیس شہریوں کوشکایات پر کارروائی سے مطمئن کرنےمیں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔ لاہورپولیس کرائم چھپانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی شکایات بھی پس پشت ڈالنے لگی ہے، وزیراعظم سٹیزن پورٹل پرموصول شکایات پر کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ لاہورپولیس شہریوں کی شکایات کو روایتی طریقے سے نمٹانے لگی اور 70فیصد شہریوں کی شکایات افسران کی روایتی مارکنگ کی نذر ہونے لگیں  ہیں اور شہری وزیراعظم سٹیزن پورٹل پردی جانے والی شکایات پر کارروائی سے غیر مطمئن ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے شہریوں کی جانب سے پولیس پربڑھتے ہوئے عدم اطمینان کا نوٹس لے لیا ہے اور آئی جی پنجاب کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز کو معاملات کو بہتر کرنے کا حکم بھی دے دیا گیا ہے اور شہریوں کی شکایات پر فوری عملدرآمد کرنے کا حکم  بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا کہنا تھا کہ سٹیزن پورٹل پر شکایات پر کارروائیوں سے شہریوں کو مطمئن کیا جائے، دفاتر میں آنے والی شکایات کو بھی فوری طور پرنمٹا یاجائے، عوام کی خدمت پولیس کا پہلامشن ہے، عوامی شکایات پر تمام افسران ایمانداری سے عملدرآمد کریں۔

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کو صرف فائلوں کا حصہ نہ بنایا جائے۔

Shazia Bashir

Content Writer