ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

منشیات کیس، رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) اینٹی نارکوٹکس عدالت میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، عدالت نےگواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کرنے کاحکم دیتے ہوئےرانا ثنا اللہ کو آئندہ تاریخ پرفرد جرم کے لیے آخری موقع دے دیا۔
سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس شاکرحسن کی عدالت میں رانا ثنا اللہ اوردیگر پانچ ملزمان کے خلاف منشیات کیس کی سماعت ہوئی، عدالت میں رانا ثنا اللہ پرفرد جرم عائد ہونا تھی لیکن ان کےوکیل فرہادعلی شاہ ایڈووکیٹ نےدرخواست دی کہ انہیں گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم نہیں کی گئیں. اس پر پراسیکیوٹر کی طرف سےا عتراض اٹھایا گیا کہ وہ تمام ریکارڈ دےچکے ہیں، یہ درخواست اس لیےدی گئی تاکہ فردجرم عائد نہ ہو، ایڈووکیٹ فرہادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں بیانات کی نقول نہیں ملیں، عدالت نے نقول دینےکا حکم دیتےہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پرفردجرم عائد ہوگی۔
عدالت نےکیس کی سماعت اٹھائیس مارچ تک ملتوی کردی، پیشی کے بعد رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اے این ایف نے تمام منشیات فروشوں کو انکےخلاف گواہ بنا لیا ہے۔ عدالت نےرانا ثنا اللہ کی اہلیہ،بیٹی اورداماد کےاثاثےمنجمند کرنے کی درخواست پر بھی کارروائی اٹھائیس مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ریکارڈ کی کاپیاں وکیل صفائی کو دینےکا حکم دیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔