پنجاب حکومت کا 4 افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری

7 Mar, 2020 | 11:25 AM

وقار نیازی

(قیصر کھوکھر) پنجاب حکومت نے 4 افسران کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹی فکیشن کے مطابق رابعہ ریاست کوڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ لگادیاگیا ہے جبکہ محمد ارشد کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جہلم تعینات کیاگیا ہے۔دوسری جانب حمیراارشاد کو ڈائریکٹرایڈمن چائلڈ پروٹیکشن بیورواورمحمد شاہ رخ کوایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کر دیاگیاہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے چاروں افسران کو فوری طور پر اپنی نئی تعیناتی کا چارج لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبریں