چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ میں 10 روز باقی

7 Mar, 2020 | 10:09 AM

Sughra Afzal

(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ کی ریٹائرمنٹ میں صرف دس روز باقی رہ گئے، چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے ریٹائرمنٹ سے قبل بار اور بنچ کے مسائل کے حل کیلئے 9مارچ کو اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مامون رشید شیخ نے نو مارچ دن ساڑھے بارہ بجے بینچ اور بار کے مسائل کے متعلق اجلاس اپنے چیمبر میں طلب کیا ہے،اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب میجر ریٹائرڈ اعظم سلیمان ،سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،سیکرٹری فنانس اور سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو شریک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے افسران و سٹاف اور صوبہ بھر کی ضلعی عدالتوں کےججز کو یوٹیلیٹی الاؤنس ملنے میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ہائیکورٹ کے قریب فین روڈ پر سیف سنٹر سے ملحقہ اراضی پر پارکنگ بنانے کی منظوری کے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوگا،مختلف اضلاع اور سب ڈویژن میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیر ،عدالتوں میں فرنیچرزکیلئےفنڈزکی منظوری ،ایل ڈی اےکمپلیکس میس سول کورٹ کی لفٹس بارے تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں