کنگز، سلطانز ٹاکرابارش کی نذر

7 Mar, 2020 | 12:17 AM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) پی ایس ایل کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگزاورملتان سلطانزکاقذافی اسٹیڈیم لاہورمیں ہونے والا میچ بارش کی نذرہوگیا۔

بارش کی وجہ سے کراچی کنگزکی امیدوں پرپانی پھرگیا کیونکہ پہلے کھیلنے کی دعوت ملنے پرملتان سلطانزکی ٹیم ابتداسے ہی مشکلات کا شکاررہی اورچونسٹھ رنزپرچھ وکٹیں گنوابیٹھی۔ بارش کی وجہ سےسولہ اعشاریہ پانچ اوورزکےبعدکھیل ختم ہواتوملتان نے صرف ایک سودو رنزبنائے تھے۔شاہد آفریدی پینتیس رنزبناکرنمایاں رہے۔ عمادوسیم اورعامریامین نےدو،دوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ دونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ ملنےسےملتان سلطانزنوپوائنٹس کےساتھ سرفہرست ہے۔

مزیدخبریں