محکمہ ماحولیات نے سموگ کے خاتمے کیلئے  18 کروڑمانگ لئے

7 Mar, 2019 | 09:24 PM

Shazia Bashir

 (علی رامے) محکمہ ماحولیات نے سموگ کے خاتمے کے لیے نئے پلان کے تحت حکومت سے 18 کروڑ کے فنڈزمانگ لئے پنجاب میں گرین ڈویلپمنٹ پروگرام کے ساتھ اب جدید طریقوں سے سموگ کے خاتمہ کیلئے محکمہ ماحولیات نے کومبیٹنگ سموگ کے نام سے نیا منصوبہ تیار کیا ہے۔

جس کے تحت نئی مشینری اور اینٹی سموگ آلات خریدے جائیں گے، اس پلان پر عملدرٓامد کے لیے حکومت پنجاب سے 18کروڑ کے فنڈز جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔  اس سلسلہ میں محکمہ جانب سے منصوبے کا پلاننگ کمیشن پی اینڈ ڈی بورڈ کو ارسال کردیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے راواں مالی سال میں اب اس پروگرام کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 5 کرو کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جس کے اجرا ء اب صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ہوگا۔

مزیدخبریں