پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے نغمہ ”جواناں دی خیر“ ریلیز

7 Mar, 2019 | 09:13 PM

Shazia Bashir

سٹی42: گلوکارہ گلاب نے پاک افواج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نغمہ ”جواناں دی خیر“بنا کرر یلیز کردیا، نغمے کی ویڈیو کے بی پروڈکشن نے ریلیز کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان گلوکارہ گلاب نے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے نغمہ تیار کیا ہے جس کی شاعری معروف شاعر الطاف باجوہ نے لکھی ہے۔ پاک فوج دے جواناں دی خیر نغمے کا میوزک خرم بھٹی نے ترتیب دیا ہے اور نغمے کی ویڈیو کو نعمان انیس نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

نغمے  کی ویڈیو کے بی پروڈکشن نے ریلیز کی ہے جو سوشل میڈیا سمیت مختلف میوزک ویب سائٹس پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں