اساتذہ کیلئے برُی خبر

7 Mar, 2019 | 05:21 PM

Shazia Bashir

سٹی42: نئے تعلیمی سال میں داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنیوالےاساتذہ کو سزاوں اورتبادلوں کا سامنا کرنا پڑے گا، حکومتی دعووں کے باوجود والدین کیلئے بچوں کو سکول لازمی داخل کرانے کا ترمیمی بل پیش نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال میں بھی اساتذہ کو ہی بچوں کے داخلوں کا ہدف پورا کرنا ہوگا، داخلوں کا ہدف پورا نہ کرنے والے اساتذہ کو سزاوں اورتبادلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے یکم مارچ 2019 سے داخلہ مہم کا آغاز کردیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے والدین کیلئے بچوں کو سکول لازمی داخل کرانے کا پابند کیا گیا تھا، تعلیمی ایکٹ میں ترمیم کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی سے بل پاس کروانے کا اعلان بھی ہوا تھا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ترمیمی بل تاحال اسمبلی میں پیش نہیں کیاجا سکا، نئے ترمیمی بل کے مطابق سکولوں میں بچے داخل نہ کروانے والے والدین کی حکومتی مالی سپورٹ بند کرنا تھی۔     

مزیدخبریں