مرغی سستی ہوگئی

7 Mar, 2019 | 04:59 PM

Shazia Bashir

سٹی42: شہر میں مرغی کی رسد میں بہتری کیساتھ ہی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، زندہ مرغی نو روپے جبکہ مرغی کا گوشت تیرہ روپے فی کلو سستا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں زندہ مرغی نو روپے کمی کے بعد ایک سو پینسٹھ روپے فی کلو گرام جبکہ مرغی کا گوشت تیرہ روپے کمی کے بعد دو سو انتالیس روپے فی کلوگرام ہو گیا۔

 قیمت میں کمی کو شہریوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئیے کہ وہ مرغی کی قیمت میں مزید کمی کرے تا کہ عام آدمی مرغی کا گوشت کھا سکے۔

مزیدخبریں