(علی عباس) پنجاب میں تربیت پر جانے والے بیوروکریٹس کو نوازنے کے لیے ٹریننگ لیو پوسٹ کے نام سے ایک سو اٹھاون نئی پوسٹیں بنا لی گئیں، افسران کی تنخواہ جاری رکھنے کیلئے ڈی ٹی ایل پوسٹ کے نام پر تنخواہیں دی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں بیورکریسی نے اعلی پوسٹوں کے مقابلے پر ایک نیا فارمولہ اپناتے ہوئے ڈی ٹی ایل پوسٹ تخلیق کی گئی ہیں جس پر پنجاب حکومت نے 158 ڈی ٹی ایل نئی پوسٹیں بنانے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ مختلف گریڈ کی158پوسٹوں میں تربیتی کورس اور ڈیپوٹیشن پوسٹ شامل ہیں جبکہ گریڈ اٹھارہ کی93، گریڈ انیس کی پچاس پوسٹیں تخلیق کرنے کی منظوری دیدی گئی، گریڈ بیس کی تیرہ پوسٹوں اور گریڈ اکیس کی دو پوسٹوں پر منظوری دی جاچکی ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں گریڈ اٹھارہ سے اکیس تک878 پوسٹوں کے برعکس یہ پوسٹیں تخلیق دی گئیں اور محکمہ خزانہ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد تربیت پر جانے والے افسران کی تنخواہوں کا سلسلہ جاری رکھنا ہے۔