(عمران یونس) پنجاب حکومت کا آئندہ 5 سال میں 10لاکھ افراد کو ملازمتیں اور 70 لاکھ افراد کو رہائشی سہولتیں دینے کا فیصلہ، باقاعدہ اعلان رواں ماہ متعارف کرائی جانے والی پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کی زیر صدارت پنجاب گروتھ سٹریٹجی 2019-23 ءکا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء برائے صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال، وزیر آبپاشی محسن لغاری، ماہرین معاشیات ڈاکٹر حفیظ پاشا، ڈاکٹر سلمان شاہ، ڈاکٹر نوید حامد، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز الماس حیدر اور تمام محکموں کے سیکرٹریز کے علاوہ مختلف جامعات سے تحقیقی ماہرین نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے رواں ماہ کے اختتام تک پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی کا باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔