(عثمان الیاس) معروف برانڈ جے ڈوٹ نے پاکستان کا نام فخر سے بلند کردیا۔ پیوربیوٹی گلوبل ایواڈز 2019 ءمیں وسیم اکرم 502 پرفیوم انٹرنیشنل پلیٹ فارم پر اس سال کی سب بہترین خوشبو نامزد کیا گیا ہے۔
2019ء میں ہونے والے پیور بیوٹی گلوبل ایواڈز میں پاکستان کے معروف برانڈ جے ڈوٹ نے ایک دفعہ پھر عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی اور وسیم اکرم 502 پرفیوم کو 2019 ءکی سب سے بہترین خوشبو قرار دے دیا گیا۔ وسیم اکرم 502 پرفیوم نے انٹرنیشنل برانڈز پیپی جینز، یاڈلے لندن جیسے برانڈز میں سے بہترین خوشبو نامزد کیا گیا ہے۔
اس خوشی کے موقع پر جے ڈوٹ کو عالمی اور ملکی سطح پر مبارکباد پیش کی گئی ہے اور مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔